پلوامہ ، سڑک حادثے میں متعدد طلباء زخمی

حادثہ سکول وین مسافر گاڑی سے ٹکرا نے کی وجہ سے پیش آیا

ہفتہ 15 مارچ 2025 16:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک سڑک حادثے میںمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ پامپور کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک اسکول وین مسافر گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کئی طلبا زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے پامپور کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔دریں اثناء ضلع اسلام آباد کے علاقے چندریگام میں ایک خستہ حال دکان منہدم ہونے سے دکاندار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔