کمشنر فیصل آباد کی کھلی کچہری، عوامی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری

ہفتہ 15 مارچ 2025 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) کمشنر فیصل آباد مریم خان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر فیصل آباد ڈویژن میں عوامی مسائل کی روزانہ کی بنیاد پر شنوائی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر مریم خان کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈویژن کے دفتر کے دروازے ضلع کے شہریوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں اور وہ خود روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں مقررہ اوقات کار کے دوران کھلی کچہری کا انعقاد کرکے نہ صرف شہریوں کی محکموں سے متعلق شکایات سن رہی ہیں بلکہ متعلقہ محکموں سے درخواستوں پر فیڈ بیک بھی لیتی ہیں۔

کمشنر مریم خان کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور افسران پر واضح کردیا گیا ہے کہ شہریوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔کمشنر نے بتایا کہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکموں کے ہیڈز پر بھی واضح کردیا گیا ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران دفاتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔