
اہلیان مظفرآباد نے نیلم پارک کی اراضی کے بچائو کے لیے پارک بچائو مہم کا آغاز کر دیا
اتوار 16 مارچ 2025 14:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں آپریشن کر کے نیلم پل سے ریڑھی بانوں اور تھڑے والوں سے سڑک کروائی گئی۔
ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ یہ کام رمضان المبارک سے قبل کیا جانا چاہیے تھا لیکن ایک مخصوص مافیا کی ایما پر لوگوں کو وہاں سے ہٹا کر نیلم پارک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے اہل علاقہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔مظفرآباد کے اندر منشیات فروشی اس وجہ سے بھی عروج پر ہے کہ شہر کے اندر نوجوانوں کے لیے کوئی پارک بھی موجود نہیں ہے جسے نوجوان نسل منشیات کی جانب راغب ہو رہی ہے۔نیلم پارک کی اراضی کے اندر تعمیرات غیر قانونی ہے اسے قبل بھی اس اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی کبھی یہاں سرکس لگایا جا تا ہے اور کبھی اڈے کی تعمیر کے لیے کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے یہ جگہ خالصتہ پارک کے لیے مختص ہے۔میئر بلدیہ سے اس معاملے پر بات ہوئی تو انہوں نے زبانی یقین دہائی کروائی ہے کہ پارک کے اندر جو تعمیر جاری ہیں وہ اراضی ہیں تاہم ہمیں ان کی اس بات پر کوئی یقین نہیں ہے کیونکہ جس شخص کو تعمیرات کا ٹھیکہ دیا گیا ہے اس میں واضح لکھا گیا ہے کہ اس کی مدت میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے،میئر بلدیہ قبضہ مافیا کا حصہ نہ بنے بلکہ نیلم پارک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرئے،نیلم پارک سے ملحقہ 22فٹ روڈ موجود ہے جو کہ دفاعی لحاظ سے بھی اہمیت کے حامل ہے،قبضہ مافیا سستے بازار کی آڑ میں اس جگہ پر قبضہ جمانہ چاہتا ہے جن کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔ابتدائی طور پر اگر ہمارا مطالبہ نہ مانہ گیا تو ویسٹرن بائی پاس روڈ پر احتجاجی کریں گے جس کے بعد سنٹرل پریس کلب اور دیگر اہم جگہوں پر احتجاج کریں ہماری احتجاجی تحریک میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں،جس میں وکلا،تاجر،طلبہ اور سیاسی وسماجی عمائدین شامل ہیں اور کونسلر ہماری پشت پر کھڑے ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی اس اراضی کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ یہاں پر صرف پارک ہی تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کے لیے اپر گوجرہ میں جگہ مختص ہے سبزی منڈی کو نہ شفٹ کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ انتظامیہ اور بلدیہ اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔وزیرا عظم،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر،سول وعسکری حکام فوری طور پر اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے نیلم پارک میں جاری تعمیرات کو بند کروائیں اور نیلم پارک کو تعمیر کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.