تاجر برادری کی ملک میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی پر زور مذمت

اتوار 16 مارچ 2025 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے ملک میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ میں حکومت، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبہ قربانی، بے مثال بہادری اور وطن سے لازوال محبت نے پاکستان کو ہر مشکل وقت میں مضبوط رکھا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر محاذ پر اتحاد و یگانگت کے ساتھ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہے۔