Live Updates

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات کے ساتھ (آج) سماعت کیلئے مقرر کردی

اتوار 16 مارچ 2025 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2025ء)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبد الغفور انجم نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی اور رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات کے ساتھ (آج)پیرکو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بنچز میں سماعت کیلئے مقرر ہیں، بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کی درخواستیں یکجا کر کے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات