شاداب خان نے کون سی کارکردگی یا میرٹ پر ٹیم میں جگہ بنائی؟: احمد شہزاد کا سوال

مجھے بتائیں شاداب نے کیا کارکردگی پیش کی ، اسے ٹیم میں کون لایا ، پی سی بی کا مختلف منصوبہ ہے : انٹرویو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 مارچ 2025 12:44

شاداب خان نے کون سی کارکردگی یا میرٹ پر ٹیم میں جگہ بنائی؟: احمد شہزاد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2025ء) پاکستانی ٹیم کے سابق رکن اور اوپنر احمد شہزاد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کے بعد سے پاکستانی اسکواڈ سے باہر رہنے والے آل رائونڈر شاداب خان کی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے احمد شہزاد نے پوچھا ہے کہ آل راؤنڈر نے کونسی پرفارمنس سے یا میرٹ کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنائی؟۔

شاداب خان کیویز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں بطور بیٹر صرف 3 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ بولنگ میں دو اوورز کرائے اور کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
احمد شہزاد نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ‘آپ شاداب کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو مجھے بتائیں، اس نے کیا کارکردگی پیش کی ہی اسے ٹیم میں کون لایا اس سیریز کو گزرنے دیں، پی سی بی کا مختلف منصوبہ ہے، اور شاداب کو ایک مقصد کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے’۔

(جاری ہے)

شاداب خان کے اگلے کپتان بننے کی افواہوں کے حوالے سے احمد شہزاد نے کہا کہ کچھ وقت گزارنے کے لیے حکام نے نیوزی لینڈ ایک نوجوان ٹیم بھیجی ہے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ اس طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ہم بھی ان چیزوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں لیکن یہ صرف پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہے۔