فیفا کلب ورلڈ کپ 2025ء کیلئے پاکستان میں تیار ہونیوالا فٹبال امریکی صدر کے پاس پہنچ گیا، تصاویر وائرل

سیالکوٹ کی ایک کمپنی کا تیار کردہ فیفا کلب ورلڈ کپ 2025ء کے آفیشل فٹبال کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 مارچ 2025 13:05

فیفا کلب ورلڈ کپ 2025ء کیلئے پاکستان میں تیار ہونیوالا فٹبال امریکی صدر ..
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مارچ 2025ء ) پاکستان کے لیے ایک اور تاریخ ساز لمحہ آن پہنچا جب فیفا کلب ورلڈ کپ 2025ء کیلئے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تیار ہونیوالا فٹ بال امریکی صدر اور فیفا کے صدر کے پاس پہنچ گیا جس کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ 
فارورڈ سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ " ہمیں یہ شیئر کرتے ہوئے فخر ہور ہا ہے کہ فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹبال، جو فارورڈ سپورٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سیالکوٹ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے، کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

 
ساتھ ہی لکھا کہ"ایک تصویر میں کمپنی کے بانی اور چیئرمین خواجہ مسعود اس فٹبال کو تھامے ہوئے ہیں، تو دوسری تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر اسی بال کا معائنہ کررہے ہیں، یہ لمحہ پاکستان کی کھیلوں کی صنعت میں بے مثال مہارت اور کاریگری کو ظاہر کرتا ہے"۔

(جاری ہے)

 

کمپنی نے مزید لکھا کہ ’ہم دل کی گہرائیوں سے کمپنی کے ہر اس ملازم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کامیابی میں کردار ادا کیا، ڈیزائن، کوالٹی مینجمنٹ، ڈیٹا سکیورٹی کے لیے آئی ٹی اور پروڈکشن میں انتھک محنت کرنے والے تمام افراد کی بدولت آج ہم یہ اعزاز حاصل کر پائے ہیں۔ یہ خوشی ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے‘۔