بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا

پیر 17 مارچ 2025 15:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے زچلڈارہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشددکارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی پولیس کے ایک افسر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران ایک عسکریت پسند مارا گیا جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔