آج بھی میر واعظ گھرانہ سری نگر میں تحریک آزادی کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں،سمعیہ ساجد

پیر 17 مارچ 2025 15:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ و چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم (کوائف) سمعیہ ساجد نے میرواعظ کشمیر مولوی محمدیوسف شاہ کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میںکہا ہے کہ میرواعظ کشمیر مولوی محمد یوسف شاہ کا گھرانے نے کشمیر میں اسلامی اقدار کے فروغ اور ریاست کے اسلامی تشخص کی بقاء بحالی کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے ۔

اس گھرانے کی سماجی خدمات بھی کسی طور پر نظر انداز کرنے کے قابل نہیں۔ مولوی محمد یوسف شاہ نے ڈوگرہ عہد میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے غاصب قوتوں کو للکارااور اسلامیان کشمیر کو اپنے نظریہ پاکستان کیساتھ چوڑنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا۔اس جدوجہد میں انہیں ہجرت بھی کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

آج بھی میر واعظ گھرانہ سری نگر میں تحریک آزادی کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں ۔

میرواعظ کشمیر جیسے قومی مشاہیر اور رہنمائوں کی روشن کی ہوئی شمع آج کشمیری نواجونوں نے تھام رکھی ہے ،وہ اس شمع کو اپنی جانوں کی قیمت پر روشن اور فروزاں رکھے ہوئے ہیں۔بھارت پوری قوت کے استعمال کے باجود حق وصداقت کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔انہوں کا مزید کہناتھا کہ میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ اور ان کے خاندان نے کشمیری عوام کو دین اسلام سے وابستہ رکھنے اور آزادی کی نعمت سے ہمکنار کرنے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

وہ کشمیری عوام کے حقیقی ہمدرد اور رہنما تھے، جنہوں نے نہ صرف انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا بلکہ اتحاد اور یکجہتی کا درس بھی دیا۔ انہوں نے اپنی زندگی درس و تدریس، دینی، سماجی اور روحانی خدمات کے ساتھ تحریک آزادی اور الحاقِ پاکستان کے لیے وقف کر دی، اور یہی ان کی جدوجہد کا اصل محور تھا۔