Live Updates

لاہور قلندرز نے اپنے فیوچر پلان میں قومی کھیل ہاکی کو بھی شامل کرلیا

کراچی اور لاہور کی سیریز کروانے کا اعلان کر دیا‘چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف رانا

پیر 17 مارچ 2025 17:10

لاہور قلندرز نے اپنے فیوچر پلان میں قومی کھیل ہاکی کو بھی شامل کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)لاہور قلندرز نے اپنے فیوچر پلان میں قومی کھیل ہاکی کو بھی شامل کرتے ہوئے کراچی اور لاہور کی سیریز کروانے کا اعلان کر دیا۔خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے موقع پر لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف رانا نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی کو بھی اوپر لانا ہے، اس لیے ہم نے اب خواجہ جنید کے ساتھ لاہور اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کروا کر دونوں شہروں کے درمیان میچز کرائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کھیلنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم بھی ٹرائلز کے موقع پر موجود ہوگی۔عاطف رانا کے مطابق پی ایس ایل میں بھی لاہور اور کراچی کے درمیان میچ کا سب کو بیتابی سے انتظار ہوتا ہے، اس طرح اب ہاکی میں بھی دونوں شہروں کے درمیان میچز بہت کانٹے دار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں پی ایس ایل ٹرافی لانے کا مقصد بھی پی ایس ایل کی خوشیوں میں ہاکی فیملی کو شریک کرنا ہے۔خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید نے لاہور قلندرز کے ساتھ پارٹنرشپ کو قومی کھیل کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی ہاکی سیریز کے ساتھ ہاکی لیگ بھی پلان کی جائے گی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات