گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاریم کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس

ڈپٹی کمشنرز سپر اسٹورزپروافر مقدار میں سرکاری نرخ پر اشیا کی دستیابی اورمعیار کو یقینی بنائیں،کمشنر کراچی سید حسن نقوی

پیر 17 مارچ 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدرات پیر کو ان کے دفتر میں ماہ رمضان میں انتظامیہ کی مہم کی کارکردگی کا جایزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اییڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ اسسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید، بیورو آف سپلائی کے افسران اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں گراں فروشوں کے خلاف مہم کا جائزہ لیاگیا اجلاس نے مارکیٹوں میں شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیمپس اور سپر اسٹورز پر ک۔

کمشنر کراچی کاونٹرز کی کارکردگی کا بھی جایزہ لیا۔اجلاس نے افسران کی نگرانی میں اشیا کی سرکاری نرخوں پر فروخت کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا فیصلہ کیا گیا کہ مجسٹریٹس نرخوں پر فوڈ اسٹالز اور دکانوں پر زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر آشیا فروخت کرائیں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ افسران مارکیٹوں اور بازاروں میں قیمتیں چیک کرنے کے لئے ہر ممکنہ طور پر زیادہ وقت دیں تاکہ شہریوں کو افسران کی عدم موجودگی میں سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کی شکایات دور ہوں اجلاس نے گراں فروشی کی روک تھام کی کوششوں پر اطمینان کا اظہارکیا گیا کمشنر نے افسران کی تعریف کی انھوں نے کوششوں کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا اجلاس میں سپر اسٹورز پر قائم کمشنر کراچی کاونٹرز کی کارکردگی کا بھی جایزہ لیاگیا۔

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں کمشنر کاونٹرز پر دستیاب اشیا کے معیار اور قیمتیں کنٹرول کر نے کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے بتایا کہ ان کے افسران نے ضلع میں ایک سپر اسٹور پر معیار کی شکایت پر کارروائی کی ہے اس پر بھاری جرمانہ عاید کیا ہے اور تنبیہ کی یے کہ وہ معیاری آشیا کی دستیابی یقینی بنانے۔دریں اثنا کمشنرکراچی آفس سے جرمانوں کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق 16ویں رمضان کو 158 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی میں 13 لاکھ 55 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا چارگراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر 16 ویں رمضان کو مجسٹریٹس نے 1276 دکانوں پر قیمتیں چیک کیں خصوصی مجسٹریٹس نے بھی کارروائی کی انھوں نی2 لاکھ 44 ہزار رروپے جرمانہ عائد کیا سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے افسران نے 147 مقامات پر سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کرائیں۔

شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ گزشتہ سولہ دنوں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 16 روز کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 856 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی 16 روز میں۔3 کروڑ 41 لاکھ 47 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا 141 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 16 روز کی کارروائی میں 17013 (سترہ ہزار سے زاید) دکانوں پر قیمتیں چیک۔ کی گئں کمشنرکر اچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری رہے گی۔

انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں گراں فروشوں کے خلاف 16 ویں رمضان کی کارروائی میں 4 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع شرقی میں گراں فروشوں پر ایک لاکھ 59 ہزار روپے غربی میں 34 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا وسطی میں ایک لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ملیر میں ایک لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کورنگی میں 79 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا کیماڑی میں 27 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا