سکھرموٹر ورکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیکشن کمیٹی سید سجاد علی شاہ نے سابق عہدیداروں کو فائنل نوٹس جاری کردیا

پیر 17 مارچ 2025 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء) سکھرموٹر ورکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیکشن کمیٹی سید سجاد علی شاہ نے اپنے جاری کردہ نوٹس میں ایسوسی ایشن کے سابق عہدے داروں کو فائنل نوٹس دیتے ہوئے نوٹس میں تحریرمیں آگاہ کیا ہے کہ سابق صدر تاج محمد شیخ، سابق نائب صدر اکرم مغل، سابق جنرل سیکریٹری آصف علی کھوکھر ،سابق خزانچی مجاہد حسین سومرو، سابق نائب خزانچی محمد رضوان شیخ، سابق آفیس سیکریٹری سعید بلو و دیگر کو جیسا کے آپ کہ علم میں ہے 2025-02-12 کو معززعدالت ہائی کورٹ سکھر سندھ نے کیس 2023-63-D کا فیصلہ سنایا کہ سکھر موٹر ور کس ایسوسی ایشن کی مکمل کابینہ ڈزال کردی گئی ہے اور تمام اختیارات چیئرمین الیکشن ایسوسی ایشن کو صادر فرمائے ہیں کے آئین کے مطابق صاف شفاف الیکشن منعقد کرائیں ۔

(جاری ہے)

آج 2025-03-17 ہے سکھر موٹر ور کس ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق (30) نوں میں تمام رکارڈ بینک اکاؤنٹس اس کے علاوہ سیل سرٹیفیکیٹ ،این او سی اوررجسٹریوں کی مد میں جو پیسوں کی لین دین ہوئی ہے اسکی تفصیل ہمیں دیں تا کہ الیکشن میں فنڈس کی مدمیں الیکشن کراسکیں آج 36 دن گذر چکے ہیں آپ لوگ تعاون نہیں کر رہے جو کے آئین ایسوسی ایشن اورمعززعدالت ہائی کورٹ کی نافرمانی ہے ابھی تک آفس میں تالا بندی کی ہوئی ہے اس نوٹس کے زریعے آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ تین دنوں کے اندر تمام ریکارڈ جمع کروائیں ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائینگی،الیکشن کے بعد جو باڈی منتخب ہو کر آئیگی انکور یکارڈ اور حلف برداری مہیا کر سکیں، نوٹس میں واضع طور پر تحریر کیا گیا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کی وجہ سابقہ عہدیدار ہونگے اس نوٹس میں سکھر موٹر ایسوسی ایشن کے آئین پیچ نمبر 7 موجود ہے جس میں سب کچھ عیاں ہے۔