Live Updates

لاہورقلندرزکی پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج آمد، بچوں کیساتھ وقت گزارا

منگل 18 مارچ 2025 15:16

لاہورقلندرزکی پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج آمد، بچوں کیساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی لومینارا کے لیے لاہور قلندر کے ہمراہ ایس او ایس ولیج میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں لاہور قلندرز کے اسٹار پلیئر نے پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور کرکٹ بھی کھیلی۔

(جاری ہے)

ایس او ایس ولیج کے بچوں نے تقریب میں موجود بیٹر فخر زمان کے ساتھ تصاویر بنائیں اور نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ بچوں کے اعتماد نے بہت متاثر کیا ہے، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور اپنائیت کا احساس دلانے کے لیے ٹرافی لے کر آئے ہیں۔اس موقع پر فخر زمان کی درخواست پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ایس او ایس ولیج کے بچوں کو پی ایس ایل میچز دکھانے کا اعلان بھی کیا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات