غزہ حملے کی آڑ میں نیتن یاہو بدعنوانی مقدمے میں گواہی ملتوی کرانے میں کامیاب

منگل 18 مارچ 2025 17:36

غزہ حملے کی آڑ میں نیتن یاہو بدعنوانی مقدمے میں گواہی ملتوی کرانے میں ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)غزہ پر بڑے حملے کو جواز بنا کر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کرپشن کے مقدمے میں گواہی ملتوی کر انے میں کامیاب ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق استغاثہ نے سکیورٹی کی پیش رفت کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے میں ان کی گواہی منسوخ کرنے کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے منگل کے روز اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے غزہ کی پٹی پر نئے حملوں کی نگرانی کرنے کے چند گھنٹوں بعد ان کی گواہی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔نیتن یاہو پر رشوت خوری، دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں، وہ طویل عرصے سے التوا کا شکار تین مقدمات میں سے ایک میں پیر کے روز عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے، جسے انہوں نے سیاسی جادوگری قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :