ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

منگل 18 مارچ 2025 18:07

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تینوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

دونوں افسران نے ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب طبی ادویات بارے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے، عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں سرکاری ہسپتالوں میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور ڈاکٹرز و عملہ کو مریضوں کی مناسب نگہداشت بارے ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :