اولمپین ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کاحکومتی سطح پر خدمات کااعتراف نہ ہونے کا شکوہ ،خط لکھ دیا

اس وقت بھی جیولن تھرو کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہوں ،نام سول ایوارڈ کیلئے زیر غور لانے کی اپیل

منگل 18 مارچ 2025 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)اولمپین ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری حکومت کو ارشد ندیم کے ساتھ اپنی خدمات کے حوالے سے خط لکھ دیا۔فیاض بخاری نے ارشد ندیم کے ساتھ کوچنگ کی تفصیلات بھی تحریر کیں،خط میں فیاض بخاری نے ارشد ندیم کی کامیابی میں اپنے کردار کی بھی وضاحت کی۔

(جاری ہے)

فیاض بخاری نے خط میں حکومتی سطح پر اپنی خدمات کااعتراف نہ ہونے کا شکوہ کیا،فیاض بخاری نے حکومت سے اپنا نام سول ایوارڈ کیلئے زیر غور لانے کی اپیل کی۔

خط کے متن میں لکھا کہ اس وقت بھی جیولن تھرو کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہوں ،ارشد ندیم کے بعد یاسر سلطان کو بھی عالمی مقابلوں کیلئے تیار کیا ۔میں نے اپنی زندگی پاکستان ایتھلیٹکس کیلئے وقف کر رکھی ہے ، پاکستان ایتھلیٹکس اور ارشد ندیم کی کامیابیوں میں میرے کردار کا جائزہ لیا جائے، فیاض بخاری نے وزیر کھیل ،ڈی جی پی ایس بی اور سیکرٹری سپورٹس کو خط بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :