صوابی، پولیس نی3رکنی خطرناک اجرتی گینگ گرفتارکر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا

منگل 18 مارچ 2025 21:36

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)یارحسین پولیس نے 3 رکنی خطرناک اجرتی قاتلان کو بے نقاب کرکے گرفتار کرکے قبضے سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے،اور مقتول شیراز کی سر کی قیمت 05 لاکھ اجرت لیے تھے تینوں اجرتی قاتلان مل کر راستے میں مسمی شیراز کو گولیوں کا بوندڈال دی۔

جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اور پیشہ وارانہ پولیسنگ کی بدولت تین رکنی شوٹر گروہ جواد ،عالمگیر اور حسن کو ٹریس کرکے ان کے قبضے سے 01 عددکلاشنکوف ،02 عدد پستول اور اجرت رقم 05 لاکھ نقدی برآمد کر لی ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور محمد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان اور چوکی فضل آباد انچارج فضل آمین خان معہ نفری پولیس نے مسمی شیراز سکنہ قاسم کلے کے قتل میں ملوث تین احرتی قاتلان جواد ولد عبدالقدوس،عالمگیر ولد صفدر ساکنان یقوبی اور حسن ولد عادل شیر سکنہ شہداد کلے کو ٹریس کرکے بامسلح گرفتار کیے گئے، ابتدائی تفتیش کیدوران ملزمان نے مزید انکشاف کیے ۔

(جاری ہے)

اجرتی قاتلان نے مسمی جلال سے 5 لاکھ میں سپاری لی تھی ملزمان نے رقم لینے کے بعد شیراز کو قتل کیا گیا۔وجہ عناد مقتول شیراز اور ملزم جلال کے مابین تنازعہ مستورات تھی۔