
سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے میں کام کرنے والے مسلم ملازمین کیلئے عیدالائونس کی منظوری دیدی ،نوٹیفیکیشن جاری
منگل 18 مارچ 2025 19:50
(جاری ہے)
نوٹیفیکیشن کے تحت مورخہ26مارچ بروزبدھ کو تمام ملازمین کے لیے ایک موجودہ بنیادی تنخواہ بطورعیدالاؤنس کی ادائیگی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ کی جائے گی،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہرنعیم اختر اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ایسے اقدامات سے یقینا سی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اوروہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے،انھوں نے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ سے ملازمین کے پلاٹوںکا فیصلہ تحریری طورپر موصول ہو گیا ہے اور جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد تمام ملازمین کو پلاٹوں کی قرعہ اندازی کروائی جائے گی ، انھوں نے تمام ملازمین سے گزارش کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اورکسی بھی بے بنیاداورجھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں ،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور ممبرپلاننگ سے درخواست کی کہ وہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے عمل کو تیزکریں تاکہ فی الفورقرعہ اندازی ہو سکے۔

مزید اہم خبریں
-
تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
پاکستان میں سوائے چینی کے تمام کاروبار تباہ ہو چکے ہیں‘ حماد اظہر
-
خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت ،واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
-
وزیراعلیٰ کا کوڑے کے ملبے تلے دب کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و صدمہ کا اظیہار
-
خیبرپختونخوا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی افسوس ہے‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ کا پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ
-
رانا مشہود کا سیلاب سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس، حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہ
-
وزیرداخلہ کا اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کی رہائش گاہ کا دورہ ، اہل خانہ سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.