نرگس تصاویر وائرل کیس،اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع

بدھ 19 مارچ 2025 12:45

نرگس تصاویر وائرل کیس،اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے معروف فلم و اسٹیج اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں نامزد اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو فرانزک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے، درخواست میں عدالت سے عبوری ضمانت کی توثیق کی استدعا کی گئی۔