
صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سیدعاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اہم اجلاس
بدھ 19 مارچ 2025 17:22
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ ،جنوبی پنجاب کی دیہی بیوہ و مطلقہ خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم اور دوسرے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔
سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ تمام ڈویژنز میں تعینات ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایسے مویشی پال کسانوں کو لوگو کالز کریں جنہوں نے ابھی تک اپنے کارڈ کو ایکٹویٹ نہیں کئے اور انہیں پیغام پہنچائیں کہ وہ لائیو سٹاک کی دوسری سکیمز سے اپنے کارڈز کو ایکٹویٹ کرنے کی صورت میں ہی مستفید ہوں گے ۔صوبائی وزیرنے کہا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ مویشی پال فارمرز کو لائیو سٹاک کارڈ کے آنے والے تمام مراحل ٹیگنگ،ویکسینشن اور ان سیمنیشن کے بارے میں آگاہ کرے گا تاکہ مویشی پال کسانوں کو اس حوالے سے کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کی واقعی تعداد اور ٹیگنگ سٹیٹس جاننے کے لیے اربن یونٹ کی جانب سے ریورفیکیشن سروے جاری ہے۔ عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 12اضلاع کی 55 سال تک عمر کی دیہی خواتین کو دو سالوں میں تقریبا 11ہزار جانور(جھوٹیاں/ویہٹریاں)تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 5اضلاع بہاولنگر،ملتان،خانیوال،لودھراں اور راجن پور میں اب تک 3097اینیملز بیوہ و مطلقہ خواتین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں اور ان کو بنک آف پنجاب کی جانب سے کارڈ بھی جاری ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے ہدایت کی کہ جانوروں میں منہ کھر بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام اضلاع میں تعینات ڈائریکٹرز،ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور وٹرنری آفیسرز جانوروں کو بر وقت ویکسین لگائیں۔ قبل ازیں صوبائی وزیر لائیو سٹاک کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی طور پر جانوروں کو ذبح کرنے والوں کے خلاف اب تک 103ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ انفورسمنٹ آف لائیو سٹاک پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016اور انیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپونڈ فیڈ ایکٹ 2016 کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔بریفنگ میں فیلڈ سٹاف کے لیے موٹر سائیکلوں،پروکیورئمنٹ آف میڈیسنز سپلائی آرڈر اور ہسپتالوں کے لیے پروکیورئمنٹ آف ایف ایم ڈی ویکسین کی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.