وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

بدھ 19 مارچ 2025 17:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر اظہر جتوئی اور سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد دی ہے۔بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے پیش نظر آزاد،ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دور میں ہمیں فیک نیوز کاسامنا ہے امید ہے کہ نیشنل پریس کلب کے پلیٹ فارم سے اس کے تدارک کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے گروپ لیڈر افضل بٹ کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ یہ کامیابی صحافیوں کا ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اظہر جتوئی سمیت تمام منتخب عہدیداران صحافیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تمام منتخب عہدیداران اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائیں گے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلیے کاوشیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کو ملک میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اس لئے اس کے منتخب نمائندوں پر بھی دگنی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض بھرپور انداز سے سرانجام دیں۔