
یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’ ہم آہنگی کی طاقت ‘‘کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد
بدھ 19 مارچ 2025 17:48
(جاری ہے)
ڈائریکٹر آئی ٹی اشتیاق احمد نے دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق رہنمائی کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹولز اور پلیٹ فارمز کس طرح بین الشعبہ جاتی روابط کو مزید فعال بنا سکتے ہیں، انہوں نے یونیورسٹی کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے بھی مفصل گفتگو کی۔
ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر عمران غفور نے معیاری تعلیم اور ادارہ جاتی مطابقت کے موضوع پر جامع بات کی۔ انہوں نے ادارہ جاتی معیار کو برقرار رکھنے اور شعبہ جاتی سرگرمیوں کو تعلیمی برتری کے مطابق ڈھالنے پر مفید نکات پیش کیے۔ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال نے مالیاتی نظم و نسق اور اورک کے ساتھ شعبہ جاتی ہم آہنگی کے موضوع پر بات کی۔ انہوں نے مالیاتی نگرانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تحقیق کے فروغ کے لیے اورک اور مختلف شعبہ جات کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب خطاب کرتے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی مؤثر ہم آہنگی پر منحصر ہوتی ہے، اور شعبہ جاتی کوآرڈینیٹرز اس میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تعلیمی نظم و نسق، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بین الشعبہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے تدریسی اور انتظامی عملے کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ورکشاپ کے شرکاء کی لگن اور سیکھنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس تربیت سے حاصل کردہ مہارتیں یونیورسٹی آف سرگودھا کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گی۔کنسلٹنٹ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر خورشید یوسف نے کہا کہ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد شرکاء کو جدید مہارتوں اور عملی حکمت عملیوں سے روشناس کروانا تھا، تاکہ وہ اپنے شعبوں میں مزید مؤثر انداز میں کام کر سکیں۔انہوں نے ورکشاپ کے دوران شرکاء کی بھرپور شرکت اور مثبت رویے کو سراہتے ہوئے اسے ایک کامیاب اور نتیجہ خیز تربیتی تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایچ آر ڈی سی مستقبل میں بھی اسی طرح کی تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ جامعہ کے تدریسی اور انتظامی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے ورکشاپ کے شرکاء میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
-
کراچی میں نویں اوردسویں کے امتحانات کا آغاز (کل) سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.