کوئٹہ، یوم پاکستان کے سلسلے میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

بدھ 19 مارچ 2025 18:45

کوئٹہ، یوم پاکستان کے سلسلے میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں ٹیپ بال 10اوورزکرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شا ہین زلمی کرکٹ کلب اور پرنس کرکٹ کلب کے درمیان سردار درمحمد ناصر کرکٹ گرانڈمیں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

پرنس کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہو ئے مقررہ اوورز میں 139رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں شاہین زلمی کرکٹ کلب کی ٹیم مقررہ 10اوورز میں 122رنز پرآل آوٹ ہوگئیاور میچ پرنس کرکٹ کلب نے 18 رنز سے جیت لیا ۔

23مارچ یوم پاکستان سپورٹس فیسیٹول کے سلسلے میں بلدیہ فٹ بال کلب دکی بمقابلہ ڈائمنڈ فٹبال کلب دکی کے درمیان میچ کھیلا گیا یہ میچ ڈائمنڈ فٹبال کلب دکی نے صفر کے مقابلے میں 3گول سے جیت لیا محکمہ اسپورٹس بلوچستان زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایونٹ 16مارچ سے لیکر 23مارچ تک یوم پاکستان سپورٹس فیسیٹول میں مختلف کھیل کھیلے جائیں گے۔