شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

بدھ 19 مارچ 2025 23:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2025ء) شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 130 سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے‘ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 3نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے‘ ۔

آن لا ئن کے مطا بق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ کمال پور انٹرچینج کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے نقدی اور فون چھین کر موٹرسائیکل سوار نوجوان 25سالہ عثمان ولد محمد اسلام ‘ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 3 ج ب کے قریب نقدی اور فون چھیننے کے دوران مزحمت پر مزمل اور تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 282 گ ب میں مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر کاشف کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا‘ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے‘ سول ہسپتال کے قریب عرفان سے 60ہزار‘ جیل روڈ پر اعجاز سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ لکڑمنڈی پل کے قریب حسیب الرحمن سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ طلائی انگوٹھی‘ گلبرگ سی کے رحمان امین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ سیالوی کالونی میں ریاض سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ منیرآباد کے سعد خان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ گلستان کالونی کے عبدالرحمن سے 25ہزار‘ فون‘ بولیدی جھدگی کے قریب شعیب سے پرس‘ گرڈ اسٹیشن روڈ پر عاطف سے 88ہزار‘ فون چھین لیا‘ ناظم آباد کے عبدالغفور سے 4ہزار لوٹ لیے‘ جوہر کالونی کے احسان سے نقدی‘ فون‘ ملت روڈ جلوی چوک کے قریب عمران کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری‘ محلہ حیدرآباد کی نجمہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس‘ ملت ٹائون کے عدیل سے لیپ ٹاپ‘ فون‘ رسول پورہ کے آفاق احمد سے 25ہزار‘ فون‘ کوہ نور چوک سے ظہیر شاہد سے جھپٹا مار کر فون‘ ایڈن کیفے کے قریب غلام دستگیر سے 30ہزار‘ فون‘ فاروق آباد کے عبدالوہاب سے 50ہزار‘ فون‘ عبدالله پور کے قریب غلام حیدر سے 35ہزار‘ فون‘ 58 ج ب کے علی امجد سے موٹرسائیکل‘ 259 رب کے مظہر کے ڈیرہ سے جانور‘ مٹھائی والا چوک کے قریب عابد سے جھپٹا مار کر فون‘ علامہ اقبال کالونی کے زمان سے سوا لاکھ روپے لوٹ لیے‘ ملت کالونی کے رجب علی سے نقدی‘ فون‘ مجاہد پارک کے قریب الیاس سے 13ہزار‘ فون چھین لیا‘ قائداعظم مارکیٹ کے فیصل کی دکان لوٹ لی‘ ملکھانوالہ کے ظہیر احمد سے 15ہزار روپے‘ فون‘ خوشحال ٹائون کے بلال سے 39ہزار‘ فون‘ 240 گ ب کے الله دتہ کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے‘ احمد نگر کے حنیف سے 66ہزار‘ فون‘ احمدآباد کے یاسر علی کی دکان سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا‘ سنٹرل جیل کے قریب اسامہ سے نقدی‘ فون‘ الفیاض کالونی کے کاشف سے 3ہزار‘ فون‘ سہیل آباد کے شعیب بلال سے 20ہزار‘ فون‘ پہاڑی گرایونڈ کے قریب عثمان کی ہمشیرہ سے پرس چھین لیا‘ 233 رب کے عمران سے 60ہزار‘ فون‘ بسم الله کالونی کے حاشر حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی چھین لی‘ ستارہ کالونی کے سعید علی سے موٹرسائیکل‘ ستارہ کالونی کے نذیر احمد سے نقدی‘ فون‘ عزیز ٹائون میں عثمان خالد سے نقدی‘ فون‘ 237 گ ب کے علیم ایوب سے 12لاکھ لوٹ لیے‘ 121 گ ب کے احسن سے 65ہزار‘ فون‘ 377 گ ب کے شاہد اقبال کی حویلی سے مویشی‘ 229 رب کے قدیر سے نقدی‘ فون‘ پرتاب نگر کے غلام رسول سے 10ہزار‘ 412 گ ب کے اسرار کی حویلی سے مویشی‘ جلہ چوک میں محمد اظہر سے 16ہزار‘ فون‘ 618 گ ب کے اعتزاز کے گھر سے بکرے چوری‘ 420 گ ب کے حاجی اصغر سے 5لاکھ چھین لیے‘ 602 گ ب کے ظہور احمد سے 2لاکھ لوٹ لیے‘ ہائوسنگ کالونی کے شفقت حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ سرکلر روڈ سمندری کے مزمل حسین سے نقدی‘ فون‘ 390 گ ب کے لیاقت علی سے نقدی‘ فون چھین لیا جبکہ دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کامال وزر لوٹ لیکر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے جمیل شاہ‘ باغ جناح سے عمران قمر‘ جھنگ بازار سے اویس منظور‘ بھوآنہ بازار سے عمر فاروق‘ رشیدآباد سے وسیم انور‘ جامعہ مسجد رضویہ سے سرفراز‘ گلبرگ بی کے احسن اقبال‘ نشاط سنیما سے سیف اسلام‘ کبوتراں والا چوک سے مظفر علی‘ رضاٹائون کے اسحاق‘ جمیل پارک سے سلیم ساگر‘ گلستان کالونی کے نعیم‘ حاجی آباد سے ستار‘ گمٹی کے رفیق‘ خیابان گارڈن کے حمزہ‘ گھونہ روڈ پر افضل‘ گٹ والا پارک سے سہیل‘ حسن پورہ کے اشفاق انور‘ کوہ نور پلازہ سے فرقان شاہد‘ وحید پارک سے عبدالوہاب‘ مدینہ ٹائون سے غلام مصطفی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں ورکشے چور لے اُڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن کا سراغ نہ لگا سکی۔