بھارتی نیوی افسر بیوی کے ہاتھوں قتل

بدھ 19 مارچ 2025 23:20

میرٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک نیوی افسر کو اس کی بیوی نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے علاقے میرٹھ اندرا نگر میں افسرکی بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ ملکراسے قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے ایک ڈرم میں چھپا دیے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ آیوش وکرم سنگھ نے بتایا کہ 29سالہ نیوی افسر سوراب راجپوت چار مارچ سے لاپتہ تھا ۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کیں اور الس کی بیوی اور عاشق کو حراست میں لے لیا جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔