ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان سید شعیب منصور کا ریسکیو 1122 سٹیشن 44 صوابی روڈ سنگ مرمر کا دورہ

بدھ 19 مارچ 2025 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان سید شعیب منصور نے بدھ کے شام ریسکیو 1122 سٹیشن 44 صوابی روڈ سنگ مرمر کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور نے آپریشنل آلات، وہیکلز، اہلکاروں کی حاضری، یونیفارم اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا. انہوں نے رمضان المبارک میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ یہ جوان روزے کی حالت میں بھی عوامی خدمت کے لیے پیش پیش ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو ان کی دہلیز پر مدد فراہم کرتا ہے لہٰذا تمام اہلکار ایمانداری، تندہی اور محنت سے اپنے فرائض انجام دیں تاکہ عوام کی امیدوں پر پورا اترا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :