وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جے یو آئی ( ف)کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 20 مارچ 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما ء حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے حافظ حسین احمد مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد کی دینی و سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوارخاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :