سرینگر ،پی ایچ ڈی سکالروں کا فیلو شپ کی ادائیگیوں میں تاخیر پر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 20 مارچ 2025 13:05

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں پی ایچ ڈی سکالروں نے گزشتہ تین ماہ سے اپنی فیلوشپس کے اجراءمیں تاخیر کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے سکالروں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”ہماری فیلوشپس جاری کریں“ جیسے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔احتجاج کرنے والے سکالروں نے کہا کہ فیلو شپ ملنے میں تاخیر سے وہ شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین میں موجود ایک اسکالر نے کہا کہ ہم تین ماہ سے اپنے اعزازیے کا انتظار کر رہے ہیں، ہمارے لیے روزمرہ کے اخراجات کا انتظام کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔کچھ اسکالر کرایہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنے کرائے کے کمرے خالی کرنے پر بھی مجبور ہیں۔