کولگام: سیاحوں سے بھری گاڑی سڑک پر الٹ گئی،9زخمی

جمعرات 20 مارچ 2025 17:02

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کولگا م میں ایک سڑ ک حادثے میں 9سیاح زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کیمطابق ضلع کے علاقے نپورہ میر بازار میں سیاحوں سے بھری گاڑی سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 سیاح زخمی ہو گئے جنکا تعلق بھارتی ریاستوں راجستھان، اندھرا پردیش، اترپردیش، مہاراشٹر سے بتایا جا رہا ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔