وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے ملازمین میں عیدی کی تقسیم

جمعرات 20 مارچ 2025 17:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین تمغہ امتیاز کی ہدایت پر یونیورسٹی کے درجہ اول سے درجہ چہارم کے 156 ملازمین میں نقد رقم بطور عیدی تقسیم کی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین ہمارے تعلیمی نظام کا اہم جزو ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف ایک خیرسگالی کا اقدام ہے بلکہ ملازمین کیلئے خوشگوار لمحات کا ذریعہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید خوشیاں بانٹنے کا نام ہے اور یہ اقدام ملازمین کی عید کی خوشیوں کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا۔ اس موقع پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر صدف نقوی نے بھی ملازمین میں عیدی کے طور پر سوٹ تقسیم کئے جس سے یونیورسٹی میں باہمی خیرسگالی اور یکجہتی کے جذبات کو فروغ ملا۔تقریب میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی انتظامیہ کے افراد نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا۔ ملازمین نے بھی عیدی کی تقسیم پر وائس چانسلر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :