میجر سعد بن زبیر شہید اور کشمیر کے دیگر شہداء نے کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کردیا،مولانا قاضی محمود الحسن اشرف

جمعرات 20 مارچ 2025 17:36

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء) مولانا قاضی محمود الحسن اشرف امیر آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام و صدر اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے،میجر سعد بن زبیر شہید اور کشمیر کے دیگر شہداء نے کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ حافظ حسین احمد پاکستان کے قومی لیڈروں میں سے تھے افواج پاکستان کے آفیسرز آور نوجوانوں کے ساتھ علماء کرام کی شہادتیں اس بات کا بھی اظہار ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو افواج پاکستان اور علماء حق ھی کھٹکتے ہیں۔

21جنوری جمعہ المبارک کو سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی شہادت کے ساتھ قیام پاکستان واستحکام پاکستان کے لیے قربانی دینے والوں کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں غزوہِ بدر بھی ہوا ہے اور سیدنا علی حیدر کرار کی شہادت بھی ہوئی ہے۔ تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتیں اور مدارس دینیہ آزاد کشمیر میں 22مارچ سے 29مارچ ھفتہ تحفظ واستحکام پاکستان کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دھشتگردوں کے ہاتھوں علماء کرام آور افواج پاکستان کے آفیسرز اور نوجوانوں کی پے در پے شہادتوں پر پوری قوم متحد ہو کر مقابلہ کرئے۔انہوں نے کہا افواج پاکستان کے سربراہ حافظ قرآن اور سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی اولاد میں سے ہیں پوری قوم ریاست پاکستان کے تحفظ واستحکام کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے 14 صدیاں پہلے بتا دیا تھا کہ یہودی اور نصرانی مسلمانوں کے لیے نرم گوشہ نھیں رکھتے ھیں۔ اس لیے یہود وھنود کی سازشوں آور شرارتوں کے مقابلے میں متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے والے حضرات سے خصوصی طور فلسطین وکشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام کے لیے رمضان المبارک میں اعتکاف کی حالت میں بھی دعاؤں کی درخواست کی۔