ریلوے پریم یونین کاٹی ایل اے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 20 مارچ 2025 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ڈی ایس آفس کے باہر ٹی ایل اے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے بتایا کہ انہیں گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد ،سیکرٹری خضر حیات بیگ ،جمیل ملک ریاض آسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹی ایل اے ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔