پیرمحل ،پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،21موٹرسائیکل نقدی برآمد کرلی

جمعرات 20 مارچ 2025 20:41

سندھیلیانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)تھانہ پیرمحل پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار21موٹرسائیکل نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی پی او عبادت نثار کے حکم پرڈی ایس پی ملک ریاض کی زیر نگرانی ملک اعجاز کھوکھر ایس ایچ او تھانہ پیرمحل کی قیادت میں وارث علی اے ایس آئی نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ جن میں دوحقیقی بھائی سید عاشق حسین شاہ اور سید عابد حسین شاہ شامل ہیں کو گرفتارکر کے ملزمان سے چوری کے 11 موٹر سائیکل اور 10موٹرسائیکلوں کے 6 لاکھ روپے برآمدکرلییگرفتاردونوں ملزمان موٹر سائیکل چوری کی 21 وارداتوں میں ملوث پائے گئے گرفتار ملزمان دیگر اضلاع میں بھی موٹر سائیکل چوری وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سمندری کے رہائشی ہیں اور حارث آباد پیرمحل میں کرایہ کے مکان میں رہائش رکھی ہوئی تھی ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا شہریوں نے موٹر سائیکل چور گینگ پکڑنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔