پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کا پروڈکشن آرڈر‘قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اہم اجلاس کل طلب

جمعرات 20 مارچ 2025 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء)پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق چیئرمین سینیٹ کی تحریک استحقاق کے معاملہ پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اہم اجلاس کل جمعہ کی صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جیز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹر تاج حیدر کریں گے ۔ سینیٹر اعجاز چوہدری سے متعلق پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد نہ کرنے پر آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے خلاف تحریک استحقاق پر بحث ہوگی ۔کمیٹی ممبران میں سینیٹر عطا الرحمان، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، سینیٹر دوست علی جیسر، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری ‘سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر سعدیہ عباسی، سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان ‘سینیٹر راجہ ناصر عباس، سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی اور سینیٹر عبدالشکور خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر پارلیمانی امور ڈویژن طارق فضل چوہدری بھی اجلاس میں مدعو ہیں ۔سیکرٹری، پارلیمانی امور اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی شرکت کے لیے بلایا گیا ہے ۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اور دیگر حکام بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔