uمیانوالی میں فائرنگ سے 02 بھائیوں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ

ذ*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب ھ*آئی جی پنجاب کا ڈی پی او میانوالی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جمعرات 20 مارچ 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی میں فائرنگ سے 02 بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او میانوالی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔