اپنی ذاتی زندگی کو کافی نجی رکھتی ہیں اور صرف وہی شیئر کرتی ہیں جو انہیں مناسب لگتا ہے، اداکارہ تمنا بھاٹیہ

جمعہ 21 مارچ 2025 12:43

اپنی ذاتی زندگی کو کافی نجی رکھتی ہیں اور صرف وہی شیئر کرتی ہیں جو انہیں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)معروف ساتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے مشہور اداکار وجے ورما سے علیحدگی کے بعد اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ لوگوں کی ان کی نجی زندگی میں دلچسپی ہے، لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں اور صرف وہی باتیں شیئر کرتی ہیں جن پر وہ خود مطمئن ہوتی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ لوگوں کے تجسس کے باوجود اپنی ذاتی زندگی کی حفاظت کیسے کرتی ہیں، تو تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ وہ ایک عام شخصیت ہیں اور لوگوں سے مل کر خوشی محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر وہ صرف ان مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی ہیں جو خود اس کی خواہش رکھتے ہیں، اور انہیں یہ عمل خوشی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

تمنا نے بتایا کہ ایک بار کسی نے ان سے پوچھا کہ وہ مداحوں سے ملنے اور تصاویر بنوانے کے باوجود تھکتی کیوں نہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ میری اپنی پسند ہے کہ میں لوگوں سے کیسے تعلق رکھتی ہوں، اور میں اپنے اس انتخاب سے خوش ہوں۔

اداکارہ نے اجنبیوں سے بات چیت کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو کافی نجی رکھتی ہیں اور صرف وہی شیئر کرتی ہیں جو انہیں مناسب لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :