راجوری ، بھارتی فوج پر دستی بم کاحملہ، ہدف چوک گیا

جمعہ 21 مارچ 2025 13:33

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج پر دستی بم سے حملہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حملہ تھنہ منڈی کے علاقے میں اس وقت کیاگیا جب بھارتی فوج کے سپیشل آپریشن گروپ کی ایک ٹیم وہاں گشت کر رہی تھی۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ دھماکے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیاتھا تاہم وہ اپنے ہدف سے چوک گیا۔