8 برس کی عمر میںنامناسب طریقے سے چھوا گیااورہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،اونیت کورکاانکشاف

ہفتہ 22 مارچ 2025 12:42

8 برس کی عمر میںنامناسب طریقے سے چھوا گیااورہراسانی کا نشانہ بنایا ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)بھارتی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اونیت کور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بہت کم عمر میں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اورہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔ایک انٹرویو میںاداکارہ نے بتایا کہ محض8سال کی عمر میں انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا جبکہ 12سال کی عمر میں ایک ڈائریکٹر نے ان پر زبانی بدسلوکی کی۔

اپنے بچپن کے تلخ تجربات کو یاد کرتے ہوئے اونیت کور نے انکشاف کیا کہ جب وہ محض 8سال کی تھیں تو انہیں ڈانس ریہرسل کے دوران نامناسب طریقے سے چھوا گیا اور اس واقعے کے بعد ان کی والدہ نے انہیں گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارے میں سمجھایا۔انہوںنے بتایاکہ بچپن میں سخت تنقید اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔اونیت کے مطابق ،یہ اس وقت کی بات ہے جب میں اپنے کیرئیر کیلئے سخت محنت کررہی تھی، میں ابھی شروعات ہی کر رہی تھی کہ ایک ڈائریکٹر نے مجھے ایک بہت بھاری مکالمہ دیا جس میں مشکل الفاظ تھے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایاکہ حالانکہ میں اس وقت صرف 11یا 12سال کی تھی، اور مجھ سے 2-3بار غلطی ہو گئی،تب ڈائریکٹر نے مائیک آن کر کے مجھ پر چیخنا شروع کر دیا اور ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا میں کسی کام کی نہیں ہوں اور میں اس انڈسٹری میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اونیت کے مطابق،یہاں تک کہ اس نے مجھ پر زبانی بدسلوکی بھی کی جس کے بعد میں بہت الجھن میں آگئی کیونکہ میرے والدین کو سیٹ پر آنے کی اجازت نہیں تھی،بعد میں، میں نے اپنے والدین کو سب کچھ بتایا کیونکہ اس واقعے نے میری خود اعتمادی کو توڑ کر رکھ دیا۔

متعلقہ عنوان :