جموں ،بھارتی پولیس کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال

ہفتہ 22 مارچ 2025 14:13

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای)کے ملازمین کے احتجاجی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملازمین اجرتوں کی واگزاری اور مستقل کیے جانے کے مطالبات پر زور دینے کیلئے احتجاج کر رہے تھے تاہم بھارتی پولیس نے انہیں منتشرکرنے کیلئے شدید لاٹھی چارچ کیا۔

پی ایچ ای ایمپلائز یونین کے بینر تلے ہونے والے مارچ کے سینکڑوں شرکا نے وزیر اعلی عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے انہیں شہیدی چوک پر روک دیا۔ بعد ازاں مظاہرین نے ریذیڈنسی روڈ پر دھرنا دیا۔