استغاثہ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:01

استغاثہ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) کینٹ کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے 25لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے کے استغاثہ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔

(جاری ہے)

کینٹ کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ہفتہ کے روز عدالتی حکم پر نازش جہانگیر اپنے وکیل بیرسٹر حارث کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ورانٹ گرفتاری منسوخ کر تے ہوئے کیس کی مزید کاروائی 28اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :