مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں درآمدات 37 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی

جولائی تا فروری درآمدات میں 7.6 فیصد یعنی 2 ارب 67 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:21

مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں درآمدات 37 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)وفاقی ادارہ شماریات نے موبائل فون،گاڑیوں،مشینری، خوراک سمیت درآمدی اشیا کی تفصیلات جاری کردیں،مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں درآمدات 37 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق جولائی تا فروری درآمدات میں 7.6 فیصد یعنی 2 ارب 67 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مشینری کی امپورٹ میں 15.60 فیصد اضافہ،حجم 5 ارب 82 کروڑ ڈالر رہا،پاور،ٹیکسٹائل، آفس، تعمیراتی اور الیکٹریکل مشینری کی درآمد میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون کی امپورٹ میں 13 فیصدکمی،حجم ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہا،پیٹرولیم کی امپورٹ 1.20 فیصد اضافے سے 10 ارب 70 کروڑڈالرریکارڈکیاگیا،زرعی آلات،کیمیکلزکی امپورٹ میں 2.52 فیصد اضافہ،5 ارب 87 کروڑ ڈالررہی،ٹرانسپورٹ کی درآمدات 24.33 فیصد اضافے سے ایک ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گاڑیوں اورپرزہ جات کی امپورٹ میں 23 فیصد تک اضافہ ہوا،جولائی تا فروری 75 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی گاڑیاں،پرزیدرآمد ہوئے،مالی سال کیپہلے 8 ماہ میں غذائی اشیا کی امپورٹ میں 1.47 فیصد تک کمی ہوئی۔

پاکستان نے بیرون ملک سے 5 ارب 38 کروڑ ڈالرکی خوراک امپورٹ کی،گندم،خشک میوے،چائے، مصالحے، پام آئل،سویا بین، چینی، دالیں شامل ہیں،8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا دودھ،مکھن اور کریم بھی بیرون ملک سے آیا،ٹیکسٹائل امپورٹ میں 8 ماہ میں 59 فیصد اضافہ، حجم 2 ارب 71 کروڑ ڈالر رہا۔