بہاولنگر: عید کی شاپنگ کے لیے آئی 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مبینہ افسوسناک واقعہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 22 مارچ 2025 16:42

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)تحصیل منچن آباد کی رہائشی 14 سالہ لڑکی کے ساتھ بہاولنگر میں اجتماعی زیادتی کا مبینہ افسوسناک واقعہ۔ عید کی شاپنگ کے لئے آنے والی 14 سالہ لڑکی کو 2 افراد نے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو فوری طور گرفتار کرلیا ۔ جنسی زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق متاثرہ 14 سالہ لڑکی (ث)اپنی خالہ کے ساتھ بہاولنگر میں عید کی شاپنگ کے لئے آئی تھی۔

(جاری ہے)

کرمانوالہ چوک کے نزدیک ملزمان دھوکہ سے انھیں نامعلوم جگہ پر لے گئے۔رات بھر زیادتی کرنے کے بعد ملزمان متاثرہ لڑکی اور اس کی خالہ کو ویران جگہ چھوڈ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مجاھد نامی ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او کاشف اقبال کے مطابق ڈی ایچ کیو کی جانب سے میڈیکل میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ پولیس میرٹ پر تفتیش کرکے حقائق سامنے لائے گی۔

متعلقہ عنوان :