شہری گزشتہ کئی روز سے مسلسل پیٹ درد میں مبتلا تھا، رپورٹ

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2025ء)بھارت میں یوٹیوب دیکھ کر اپنی سرجری خود کرنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا میں شہری کو مسلسل علاج اور دواؤں کے استعمال اور اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے باوجود پیٹ کے درد میں کمی نہ ہوئی تو اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور سٴْن کرنے کے انجیکشن خریدے۔ انہوں نے گھر جا کر اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا تاہم کچھ دیر بعد انجیکشن کا اثر ختم ہوتے ہی شدید تکلیف سے چیخنے لگے۔رپورٹ کے مطابق راجا بابو کی چیخ و پکار سن کر گھر والوں کو واقعہ کا علم ہوا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔18 سال قبل راجا بابو کی اپنڈکس کی سرجری ہو چکی ہے تاہم وہ حالیہ دنوں میں دوبارہ پیٹ درد میں مبتلا تھے۔ جب ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود ا?رام نہ ا?یا تو انہوں نے خود اپنا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :