بھاگ میں امن وامان کی مخدوش صورتحال ،لوگ ذہنی پریشانی میں مبتلا ،نکل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں،جرگہ سے مقررین کا خطاب

ہفتہ 22 مارچ 2025 20:20

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)گورنمنٹ ہائی سکول بھاگ میں اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ کی زیرصدارت امن و امان کی بحالی کیلئے امن جرگہ کا انعقاد کیا گیاامن جرگہ میں اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ ایف سی 52 ونگ کیپٹن عبدالقدوس ڈی ایس پی بھاگ جان محمد کھوسہ چیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ مفتی کفایت اللّٰہ معروف قبائلی شخصیت ارباب قادر بخش ایری میر اسماعیل خان چھلگری حاجی محمد الیاس کلواڑ ایڈیشنل ایس ایچ او بھاگ غلام مصطفیٰ لیویز رسالدار حفیظ ابڑو ذوالفقار مغیری نیشنل پارٹی کے رہنما غنی بلوچ وفا مراد سومرو جاموٹ قومی موومنٹ کے رہنما کامریڈ نور احمد جاموٹ جمعیت علماء اسلام کے تحصیل امیر مولانا محمد یوسف گویا بولان یوتھ اتحاد کے چیرمین غلام حسین بلوچ وڈیرہ سلیم جتوئی تحریک انصاف کے رہنما علی احمد مستوئی ایکشن کمیٹی بھاگ کے جنرل سیکرٹری حافظ اصغر علی تحریک لبیک کے رہنما محمد بخش مغیری کامریڈ فیاض احمد جاموٹ کامریڈ ٹکا خان کلواڑ سید صابر شاہ کامریڈ نعیم آزاد اقلیتی رہنما گیلا رام گیان چند و صحافی حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے بھاگ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ بھاگ شہر اور تحصیل بھر میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے چور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں جو دن دیہاڑے باآسانی گلی کوچوں بازاروں میں واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں چاہے لیویز انتظامیہ ہو یا پولیس چوروں ڈاکوؤں کے آگے مکمل بے بس نظر آرہی ہے ہر بار امن و امان کے متعلق جرگے بلائے جاتے لیکن کہیں سے شہریوں کو تحفظ نہیں ملتا مزید انہوں نے کہا کہ بھاگ شہر میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے لوگ ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو گئے اور نکل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں کب تک بھاگ کی عوام ان چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹتی رہے گی پولیس لیویز انتظامیہ امن کی بحالی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ ایف سی 52 ونگ کیپٹن عبدالقدوس ڈی ایس پی بھاگ جان محمد کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے قیام امن کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے عید کی آمد آمد ہے چوری و ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بازاروں اور شہر کے داخلہ و خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور تحصیل بھر میں گشت کا عمل بھی تیز کیا جائے گا۔