
عید سے قبل چینی سستی ہونے کا امکان ختم
حکومت نے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے بلایا گیا خصوصی اجلاس عید کے بعد تک ملتوی کر دیا
محمد علی
ہفتہ 22 مارچ 2025
21:50

(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کے دوران چینی کی سرکاری قیمت میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت 164 روپے ہونی چاہیئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوگرملز مالکان کمرشل صارفین کے لیے قیمت مقررکرنے کے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہ ہوئے اور چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے صرف ایک ماہ کے لیے مقرر کرنے پر مشکل سے آمادہ ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں مگر حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کر سکتے اس حوالے سے شوگر ملز مالکان نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے سستی اورکمرشل صارفین کے لیے مہنگی چینی فراہم کریں گے جب کہ رواں سال گنے کی قیمت 700 سے 750 روپے فی من ادا کی گئی۔ حکومتی ٹیم کے مطابق کسان کو گنے کی قیمت 350 روپے فی من ادا کی گئی، کیسے یقینی بنایا جائیگا کہ منڈی میں گھریلوصارفین کے لیے فراہم کی گئی؟ چینی گھریلو صارفین تک ہی پہنچے گی ؟ حکومتی ٹیم نے کہا کہ منڈی والے گھریلو صارفین کے لیے فراہم کی گئی چینی کمرشل نرخ پرمشروبات اوربیکریوں کو ہی بیچیں گے۔ اس فیصلے سے مارکیٹ میں چینی کی کمی ہوگی جس سے نرخ بڑھیں گے۔ ذرائع کے مطابق اختلافات کے بعد اس معاملے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہو گا اور چینی کی قیمت پر اگلا اجلاس عید کے فوراً بعد بلایا جائے گا۔ یوں اجلاس عید کے بعد تک ملتوی کیے جانے کے باعث عید سے قبل ملک میں چینی سستی ہونے کا امکان ختم ہو گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کر دیا گیا
-
مودی سرکارپہلگام واقعہ کی بنیاد پر پاکستان کیخلاف بیانیہ، مقدمہ اور جنگی جواز پیدا کرنے میں ناکام ہوگیا
-
کشمیر میں درجنوں سیاحتی مقامات بند، پاک بھارت کشیدگی عروج پر
-
نوکیا فیچر فونز پر بڑی قیمتوں میں کمی — پاکستانی صارفین کے لیے خوشخبری
-
متنازعہ کینالوں کے خلاف جدوجہد میں سندھ کے شعور کی جیت ہوئی ہے، حلیم عادل شیخ
-
یہاں گرفتاری پہلے مقدمہ بعد میں درج ہوتا ہے،عالیہ حمزہ
-
جنگ کیلئے پوری طرح تیار ہیں،انوار الحق کاکڑ
-
ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں،شہباز شریف
-
صوبائی وزراء فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر حیات کا حلقہ این اے 126 اور پی پی 168 کے سرکاری سکولوں کا دورہ
-
بھارت جان بوجھ کر سازش کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے‘ محسن نقوی
-
بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا کر پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے
-
70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ، وزیراعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.