سعودی محکمہ کسٹم نے ایک ہفتے میں ممنوعہ اشیا سمگل کرنے کے 1394 کوششیں ناکام بنا دیں

اتوار 23 مارچ 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) سعودی عرب کے محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ممنوعہ اشیا کی 139 کوششیں ہوئی ہیں جنہیں کسٹم حکام نے ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران کسٹم نے حکام حشیش، کوکین، ہیروئن، کرسٹل اور نشہ آور گولیوں کے علاوہ منشیات کی 87 مختلف اقسام کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے ۔ ان کوششوں میں منشیات سمگل کرنا بھی شامل ہے۔ کسٹم نے حکام کہا کہ 47 واقعات میں منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام کی گئی ہے جبکہ 1751 ممنوعہ اقسام کی تمباکو پکڑی گئی ہے۔