چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 23 مارچ 2025 11:04

چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ..
ماؤنٹ مینگنوئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء ) نیوزی لینڈ کے خلاف جاری 5 میچز کی سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں جب کہ نیوزی کی ٹیم کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل ہے، ایش سودھی، زکیری فولکس جیکب ڈفی اور ول اوررکی پر مشتمل ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی تاہم تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، اس میچ میں 22 سالہ بیٹر حسن نواز نے دھواں دھار سنچری بنائی تھی اور پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سینچری کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔