برطانیہ کا مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر کھول دیا گیا

اتوار 23 مارچ 2025 13:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)بجلی کی بندش کے سبب بند ہونے والا برطانیہ کا مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے تاہم ایئرپورٹ کے مکمل آپریشنل ہونے کے باوجود پروازیں تاخیر سے روانہ ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کو بجلی فراہم کرنے والے سب اسٹیشن میں آگ لگنے کے سبب گزشتہ روز تقریبا 1400پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔ایئرپورٹ کی بندش کے تقریبا 24 گھنٹے بعد ہفتہ کی صبح چھ بجے لزبن کیلئے پرواز روانہ ہوئی، جمعہ کی شام بھی طویل فاصلے کی آٹھ پروازیں روانہ ہوئی تھیں، مسافروں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل پرواز کا وقت چیک کرلیں۔

متعلقہ عنوان :