راولپنڈی پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،6 ملزمان گرفتار

اتوار 23 مارچ 2025 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) راولپنڈی پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم مجید سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم حسن سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم بلال سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم ذیشان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، آر اے بازار پولیس نے ملزم عبدالباسط سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور جاتلی پولیس نے ملزم توصیف سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :