اداکار،گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان کا بھی ہم شکل سامنے آ گیا

اداکار فیروز خان اور ان کے ہمشکل لڑکے میں صرف انیس بیس کا فرق ہے،صارفین

پیر 24 مارچ 2025 11:34

اداکار،گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان کا بھی ہم شکل سامنے آ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان کا بھی ہم شکل سامنے آ گیا۔اداکار فیروز خان کے ہمشکل کے ٹک ٹاک پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔فیروز خان کے ہمشکل کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جنہیں دیکھ کر اداکار کے مداح خوشگوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

جیو انٹرٹینمنٹ کی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز خانی اور خدا اور محبت 3 کے اداکار فیروز خان کا ہم شکل ان سے ناقابلِ یقین حد تک مشابہت رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین فیروز خان اور ان کے ہمشکل کے سامنے آنے پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار فیروز خان اور ان کے ہمشکل لڑکے میں صرف انیس بیس کا فرق ہے جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ فیروز خان بس صحت میں اپنے ہم شکل سے بہتر ہیں باقی دونوں کی شکلیں خوب ملتی ہیں۔